دھرنوں کے نتیجے میں لوگوں کو ریلیف ملا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول لیوی کی مد میں عوام سے 4 ہزار ارب روپے وصول کیے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مال روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے، گاڑی والا جتنا ٹیکس دے رہا ہے، اتنا ہی موٹر سائیکل والا بھی دے رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کے دھرنوں کا آج 23 واں روز ہے اور ہمارے دھرنوں سے عوام میں امید پیدا ہوئی ہے، جماعتِ اسلامی نے جہاں جہاں جلسے کیے، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ دھرنوں اور احتجاج کے نتیجے میں لوگوں کو 20 سے 30 فیصد ریلیف ملا ہے، مطالبات کی منظوری کے لیے عوام کے تعاون سے مزید جدوجہد کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی عوام کی ترجمانی کر رہی ہے، ملک کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں اور عوام اس سے جڑ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر میں 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کام کرتے ہیں، ہمارے دھرنوں کا مقصد عوام کو تنگ کرنا نہیں بلکہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب جماعتِ اسلامی پہیہ جام ہڑتال کی طرف بھی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں