لاہور ہائیکورٹ: اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیے گئے شہری کی درخواست خارج کردی گئی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیے گئے شہری کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت عالیہ کے جسٹس منور اقبال دوگل نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا۔ 

عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر کیا گیا اقدام لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ 

فیصلے کے مطابق ایف آئی اے وفاقی ادارہ ہونے کی بنیاد پر ہر ہائیکورٹ کو اسلام آباد میں کیے گئے اقدام کیخلاف کارروائی کا اختیار نہیں دیا جاسکتا۔ تمام ہائیکورٹس کو اسلام آباد کے اقدامات پر اختیار دینا آئین کے آرٹیکل 199 کی پابندی غیر مؤثر کردے گا۔ 

فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 199ہائیکورٹ کے غیر معمولی اختیار پر علاقائی حدود کی واضح پابندی عائد کرتا ہے، صرف درخواستگزار کی پنجاب میں رہائش لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قائم نہیں کرتی۔ 

فیصلے کے مطابق وفاقی حکم یا مسلسل پابندی کے پنجاب میں اثرانداز ہونے کی صورت میں رہائش متعلقہ ہوسکتی ہے۔

فیصلے مطابق درخواست خارج کرنے کا مطلب آف لوڈنگ کے اقدام کو قانونی قرار دینا نہیں، شہری کو آف لوڈ کیے جانے کے اقدام کی قانونی حیثیت متعلقہ ہائیکورٹ ہی طے کرے گی۔ 

عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق درخواست گزار کو اسلام آباد میں آف لوڈنگ کے خلاف متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں