بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے تیار ہیں: ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اخونزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس کو پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملاقات کا کہا ہے۔ 

ترجمان اپوزیشن اتحاد نے کہا کہ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا اور جیسے ہی پی ٹی آئی کا قافلہ کراچی کے قریب پہنچا تو سڑکیں کھود دی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری ہوئی، ہراساں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے۔

اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ اگر ہم ان قوتوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں نہیں آئیں گے تو پھر کیسے سفر آگے بڑھے گا؟ 

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپس آئیں گے تو رابطہ ہوگا، اس میں سب چیزیں طے ہو جائیں گی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں