تفتان بارڈر سے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 100 سے زائد افراد گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران تفتان سے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جو غیرقانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش میں تھے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران جانے کے الزام میں مجموعی طور پر 4474 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایف آئی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں