دھرتی ماں صرف پاکستان، صوبے انتظامی یونٹس سے زیادہ کچھ نہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ دھرتی ماں صرف پاکستان ہے، صوبے صرف اور صرف انتظامی یونٹس ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
کراچی میں گریجویٹ فورم پاکستان کے زیر اہتمام قومی مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا سندھ کے شہری علاقوں کا سب سے زیادہ استحصال ہوا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اے پی ایم ایس او کے منشور میں صوبے کا ذکر تھا اور اب وہ پورے ملک کی آواز ہے۔ آج صوبے کیوں ہونے چاہئیں اس کےلیے لمبی دلیل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہجرت کرکے قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا۔
Load/Hide Comments




