پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پُرامن احتجاج کا حق ضرور ہے، مگر کچھ شرائط بھی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالت اپنا کردار ادا کرے اور ہدایات جاری کرے، آزادیٔ اظہارِ رائے کا حق ہے، لیکن باقی حقوق بھی قانون کے تابع ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزرائے اعلیٰ یا حکومتی نمائندے ایسی تقاریر کر سکتے ہیں؟
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ہے کہ ایسا حق کسی کو حاصل نہیں ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے جواب الجواب میں کہا ہے کہ کیا ہم سب کو نقصان ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا؟ بیان دے رہے ہیں کہ 40 لاکھ افراد اسلام آباد میں گھس آئیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسے مظاہرین اسلام آباد گھس آئے تو وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کا کیا حال ہو گا؟ پی ٹی آئی رہنما مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہم بس آ رہےہیں، سیاسی جماعت چاہتی ہے مجرم کو جیل سے باہر نکال دو کیونکہ ملک نہیں چل رہا۔




