پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیجیٹل صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی۔
انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں اکانومی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 برس میں ڈیٹا کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان میں فائبر کنکشنز 50 لاکھ سے زائد ہو چکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ وائرڈ براڈ بینڈ کو 1 کروڑ گھرانوں تک پہنچانے کا ہدف ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں صنفی فرق 8 فیصد رہ گیا ہے اور یہاں خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال کی شرح 45 فیصد ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ترقی میں خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ اب اگلا ہدف ٹیکنالوجی مصنوعات، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتوں کا فروغ ہے۔
Load/Hide Comments




