اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے اضافی بوجھ اور قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مقامی وسائل کے زیادہ استعمال سے اگست 2026ء کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ تقریباً 1 اعشاریہ 73 روپے فی یونٹ رہی ۔

انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات سے ممکنہ 10 اعشاریہ 6 ارب روپے کے اضافی بوجھ اور قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت ہوئی۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ اس کامیابی کا سہرا عوام کے سر ہے جنہوں نے رات کے اوقات میں چند گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ برداشت کرکے حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں