کراچی: سرجانی میں ماں اور 3 بچوں کا مبینہ قاتل گرفتار

کراچی: سرجانی میں ماں اور 3 بچوں کا مبینہ قاتل گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کے قتل کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی، پولیس نے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ملزم نے ذاتی رنجش کے باعث قتل کیے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم قریبی جاننے والا ہے اور اس کا گھر پر بھی آنا جانا رہتا تھا، ملزم کچھ عرصہ قبل مقتولین کا کرایہ دار رہا تھا۔

ملزم نے ذاتی رنجش کے باعث مہوش اور اس کے بچوں کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا جبکہ تیز دھار آلے سے بھی سر پر وار کیے تھے۔

واضح رہے کہ پیر کی رات کو سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی میں گھر کے اندر سے لاشیں ملی تھیں، چاروں کی تدفین منگل کی شام کو کی گئی۔ 

پولیس نے مہوش کے شوہر دانش، علاقہ مکینوں، رشتے داروں اور دیگر افراد سے بھی معلومات حاصل کی تھی جس کی بنیاد پر پولیس ملزم تک پہنچی اور اسے حراست میں لے لیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں