موٹرسائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور رکشوں کیلئے دو اقدامات کی منظوری

موٹرسائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور رکشوں کیلئے دو اقدامات کی منظوری

وزیراعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکلوں، تین پہیوں والی گاڑیوں اور رکشوں کے لیے دو اقدامات کی منظوری دے دی۔ 

اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑی اور رکشوں کے لیے کم از کم پانچ لیٹر ایندھن خریدنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اب مستحق افراد کو ہر ہفتے 500 روپے کا ٹوکن دیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق 500 روپے کے ٹوکن کو کسی بھی مقدار میں ایندھن خریدنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔  500 روپے کے ٹوکن کی مکمل رقم صارف کو فراہم کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس صارف سے کسی قسم کی کٹوتی یا سروس چارج وصول نہیں کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق 15 سال پرانے موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑی کی حد بڑھا کر 20 سال کر دی گئی ہے۔ 

800 سی سی تک کی چار پہیوں والی گاڑیوں کے لیے موجودہ طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ان کیلئے ہر 10 دن بعد 10 لیٹر کا ایک ٹوکن جاری ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں