کوہاٹ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا

کوہاٹ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 23 ہوگئی۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوہاٹ اسپتال ڈاکٹر طاہر شاہ ڈاکٹر طاہرعلی شاہ کے مطابق شہدا میں 17 پولیس اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں۔
گزشتہ روز خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، دھماکے سے مسجد کا بیرونی حصہ شدید متاثر ہوا اور مسجد کی دیوار گر گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق 7 مسلح دہشت گرد پولیس لائنز میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بم دھماکے میں ملوث دوسرے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Load/Hide Comments




