کراچی: این آئی سی ایچ اسپتال کی نرسری میں ویلڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) اسپتال کی نرسری میں بچوں کی موجودگی میں ویلڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ویلڈنگ کے دوران نرسری میں نو مولودوں کو بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے نرسری میں 80 سے 120 بچے موجود ہیں، زیادہ تر نومولود آکسیجن پر تھے۔
شعبہ ایمرجنسی کی نرسری میں ہنگامی اخراج کا راستہ بنانے کے لیے مرمتی کام کرایا گیا ہے۔
جیو نیوز کی جانب سے متعدد رابطے کے باوجود اسپتال انتظامیہ نے جواب نہیں دیا۔
Load/Hide Comments




