کوہاٹ دھماکا، استعمال ہوئی گاڑی کی شناخت ہو گئی، غیر پھٹا بارودی مواد برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مرکز کا تعین کر کے دھماکا خیز مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا، دھماکے کے گڑھے کا ظاہری قطر 6.6 فٹ بائی 11 فٹ اور گہرائی 4.6 فٹ تھی۔

دھماکا خیز مواد کی مجموعی مقدار 869 کلو گرام تھی، دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت بھی ہو گئی، اسپیشل برانچ کی عمارت کے اندر سے غیر پھٹا ہوا دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ پہلی منزل سے خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں، کلیئرنس آپریشن کے بعد علاقہ محفوظ اور کنٹرولڈ قرار دیا گیا۔

دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے پرانی پولیس لائنز میں داخل ہو کر حملہ کیا، حملہ آور اسپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ زن ہوئے۔

واضح رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نمازِ جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں