پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، صوبائی محکمۂ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ آج سے 5 اکتوبر تک کے لیے کیا گیا ہے، عوامی مقامات پر ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔
صوبائی محکمۂ داخلہ نے عوامی مقامات، شاہراہوں یا کھلی جگہ پر 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لوگوں کو غیر قانونی اجتماعات میں شرکت کے لیے اکسانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نمازِ جنازہ، تدفین، مساجد و دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہو گا، عوامی امن اور جان ومال کو لاحق سنگین خطرات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments




