گلیات میں چیتے کی ویڈیو ریکارڈ، مویشیوں کے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں، ڈبلیو ڈبلیو ایف

ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر پاکستان نے گلیات میں نصب ٹریپس کیمرے میں چیتے کی ویڈیو ریکارڈ کی ہے۔
کراچی سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ترجمان کے مطابق چیتوں کی موجود گی مقامی آبادی کے مویشیوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پائلٹ لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم شروع کی ہے، کے پی محکمہ جنگلی حیات اور نجی انشورنس کمپنی کے تعاون سے اسکیم شروع کی۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف ترجمان کے مطابق مقامی آبادیوں کی مدد اور مویشیوں کے معاشی نقصان کو کم کرنا ان اسکیمز کا مقصد ہے۔ اسکیم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ چیتے اپنے قدرتی مسکن میں زیادہ آزادانہ گھوم سکیں۔
Load/Hide Comments




