کراچی: فائرنگ کا تبادلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے بفر زون سیکٹر 15 میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 2 پستول اور 3 موبائل برآمد ہوئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں