عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نے عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس عبہر گل خان نے درخواستوں پر سماعت کی تو عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی جانب سے مدثر عمر ایڈووکیٹ اور بیرسٹر تیمور پیش ہوئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ 21 ستمبر کو بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا، دونوں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




