سرگودھا میں بیوی نے شوہر کو قینچی مار کر زخمی کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر سرگودھا میں بیوی نے شوہر کی دکان پر پہنچ کر اسے قینچی مار کر زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھانا تاخیر سے دینے پر شوہر اور بیوی کی تلخ کلامی ہوئی تھی، شوہر دکان کے لیے گھر سے نکلا تو بیوی نے رشتے دار بلا لیے، بیوی رشتے داروں کے ساتھ دکان پر پہنچی اور شوہر کے پیٹ میں قینچی ماری۔

پولیس کے مطابق خاتون کے رشتے داروں نے بھی متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج  کرلیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں