راولپنڈی: نجی اسکول میں بچی سے مبینہ زیادتی، اسکول پرنسپل اور چوکیدار زیر حراست

راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی شکایت پر اسکول کا پرنسپل اور چوکیدار زیر حراست ہیں۔
بچی کے والد کا موقف ہے کہ بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول کے چوکیدار کی مبینہ زیادتی کی شکایت کی، اسکول انتظامیہ نے بلا کر سی سی ٹی وی ویڈیوز دکھائیں، بعض ڈیلیٹ تھیں۔
متاثرہ بچی کے والد نے الزام عائد کیا کہ اسکول انتظامیہ واقعہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی درخواست پر بچی کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments




