ایک ہفتے میں 13,600 سے زائد اقامہ، لیبر اور بارڈر سیکورٹی خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں ہوئی، سعودی وزارت داخلہ
ریاض(شاہد نعیم) سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور بارڈر سیکیورٹی قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف 17سے 23ستمبر 2026تک جاری مشترکہ فیلڈ کارروائیوں کے دوران 13,600سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں 6,593 اقامہ قوانین، 3,531 بارڈر سیکورٹی قوانین اور 3,504 لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments




