پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشتگرد ہے: سہیل آفریدی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھاتا ہے وہ دہشت گرد ہے۔
ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درازندہ میں دھماکے پر افسوس ہوا، دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں صرف عوام نہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہو رہے ہیں، ہم نے 35 ارب روپے پولیس کو امن کے قیام کے لیے دیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں امن پیارا ہے، احساس ہے کہ ہمارے بچے، خواتین اور جوان شہید ہو رہے ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے ہم سنجیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، کے پی اور بلوچستان میں حالات خراب ہیں، دہشت گردی کی لہر میں جو شہید ہو گا اسے شہید پیکج دیا جائے گا۔
Load/Hide Comments




