سبی میں فائرنگ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر سمیت 2 افراد زخمی
سبی کے علاقے لونی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ضلعی صدر نورا احمد شاہ بھی شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments




