والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش، نوجوان جیل منتقل

والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش، نوجوان جیل منتقل

بہاولپور میں والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کی سازش کرنے والا نوجوان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

نوجوان طالب علم نے والد کو مبینہ طور پر زہر دینے کا طریقہ اے آئی سے پوچھا، تو این سی سی آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کو گزشتہ ہفتے موبائل فون کی لوکیشن کی مدد سے تھانہ سمہ سٹہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد ملزم کو پہلے بہاولپور سے اسلام آباد اور پھر لاہور لایا گیا، جہاں اس سے تفتیش کی گئی۔

این سی سی آئی اے نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں