غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ملزمہ کو گرفتاری سے روک دیا گیا

غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کیس، ملزمہ کو گرفتاری سے روک دیا گیا

غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں سیشن کورٹ لاہور نے ملزمہ کو پانچ اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے پولیس سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ تھانا ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی مبینہ زیادہ کا واقعہ پیش آیا ، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک سہولت کاری کے الزام میں ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان لڑکی کو زیادتی کے دوران اعلیٰ تعلقات ہونے کا خوف دلاتے رہے، زیادتی کرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں