بلوچستان و شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، متعدد دہشتگرد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کےضلع کچھی کے علاقے سنی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا ہے۔

علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے خوارج کے متعدد ٹھکانے اور سرنگیں تباہ کر دیں۔

علاقے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جبکہ آپریشن کے دوران متعدد خارجی دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ عزم استحکام ویژن کے تحت ملک بھر سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں