مذاکرات سے معاملات طے ہو سکتے ہیں: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ---فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کی کال واپس لینی چاہیے، لانگ مارچ اور انتشار کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات سے معاملات طے ہو سکتے ہیں۔

 پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں، ان کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے اور جو معاملات مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر طے ہو سکتے ہیں، ان پر بات ہونی چاہیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ وزیرِ اعظم کو خط لکھیں لیکن ان سے ملاقات نہ کریں، آپ سڑک کنارے درخت کے نیچے بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں لیکن وزیرِاعظم آفس میں ملاقات نہیں کر سکتے، اس قسم کی گفتگو سیاسی رواداری اور روابط کو نقصان پہنچاتی ہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عدالت جو حکم کرتی ہے، اس پر خود عمل درآمد کرواتی ہے، معاملہ عدالت میں زیرِ التواء ہے، عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سینئر ڈاکٹرز کے پینل نے ان کا معائنہ کیا، مقصد بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ تھا، انہیں نجی اسپتال نہ سہی، دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصل معاملہ بانیٔ پی ٹی آئی کے علاج کا تھا، جس کے لیے انہیں اسپتال لے جایا گیا، عدالت مزید واضح حکم دیتی ہے تو حکومت اس کے حکم کو ماننے کی پابند ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں