اسلام آباد پولیس نے شہر میں لگائے گئے کنٹینرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر لی

اسلام آباد پولیس نے شہر میں لگائے گئے کنٹینرز پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کر لی، پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اسلام آباد پولیس کا معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں دھرنے اور احتجاج تو معمول ہے اور ہر بار سکیورٹی کے لیے کنٹینرز کی دستیابی ایک بڑامسئلہ رہی ہے، اب پولیس نے انوکھا اور مستقل حل تلاش کرلیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد محمد سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ کنٹینرز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پولیس لے لے گی، پولیس محرم سمیت دیگر لاء اینڈ آرڈر صورتحال میں کنٹینر استعمال کر سکے گی۔

آئی جی اسلام آباد کے مطابق بروقت ضرورت ٹرانسپورٹرز بھی کنٹینر استعمال کریں گے، پولیس کنٹینر پر سرمایہ کاری کرے گی جس سے پولیس کو فائدہ ہوگا۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق اسلام آباد اور دیگر مختلف مقامات پر 3 ہزار سے زائد لوڈڈ اور خالی کنٹینرز موجود ہیں۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں