صومالیہ بحری جہاز کے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کیا، نہال ہاشمی

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ صومالیہ بحری جہاز کے متاثرہ خاندانوں کیلئے فی خاندان ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

صومالی قزاقوں سے چھڑائے گئے آئل ٹینکر MT Honor 25 میں جاں بحق 3 پاکستانیوں کی میتیں اور 4 زخمی کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی، صوبائی وزیر سعید غنی، ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ بحری قزاقوں کے حملے میں زخمی پاکستانیوں کا کراچی ایئرپورٹ پر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے لاشوں اور زخمیوں کی واپسی کے مراحل کی نگرانی کی، زخمیوں کو بہترین علاج اور ہرممکن معاونت فراہم کی جائے گی، بچوں کے تعلیمی و صحت کے اخراجات اور ایک ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں