وزیراعظم شہباز کی نواز شریف سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی لاہور میں پہلے مسلم لیگ ن کے بانی محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے۔
وزیر اعظم نے محسن نقوی سے ملاقات میں ان کے ماموں کی وفات پر تعزیت کی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی ہوا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف پہلے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بعد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے محسن نقوی کے ماموں کی وفات پر ان سےتعزیت کا اظہار کیا۔
ذرائع کاے بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو اہم معاملات پر بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments




