ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے: گورنر کے پی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو چلانے والا ہی بھگوڑا ہے اور علی امین گنڈاپور کی بھاگنے کی عادت پرانی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کارکن آگے اور خود پیچھے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ٹول پلازا سے واپس جاتے ہوئے دفعہ 144 کا بہانہ بنا رہے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ تھی، یارک ٹول پلازا پر نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں