سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 5 خوارج ہلاک

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 2 خارجی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان اور گرد و نواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ 

صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں