جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی، مسئلے سے ہنگامی طور پر نمٹنے کا مطالبہ
انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے حکومت پاکستان سے جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے مسئلے سے ہنگامی طور پر نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فوری اور بنیادی اصلاحات کے لیے اپیل میں کمیشن کے سربراہ اسد اقبال بٹ نے کہا کہ پر ہجوم جیلوں کا مسئلہ نئی جیلوں کی تعمیر سے حل نہیں ہوگا، پرہجوم جیلیں فوجداری نظامِ انصاف کی ناکامی کا اشارہ ہیں۔
2024 کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں جیلیں گنجائش سے 152 فیصد زیادہ بھری ہوئی ہیں، ہر 4 میں سے 3 قیدی وہ ہیں، جنہیں ابھی سزا نہیں ہوئی اور ان کے مقدمات ابھی زیر سماعت ہی ہیں۔ جیلوں کا یہ ہجوم قیدیوں کے حقوق متاثر کرتا ہے۔
Load/Hide Comments




