وزیراعظم نے مکالمے، تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا

وزیراعظم نے مکالمے، تنازعات کے پرامن حل کیلئے انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا

وزیراعظم شہباز شریف نے مکالمے اور تنازعات کے پر امن حل کےلیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اصولی عزم کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے سیکریٹری یو این انتونیو گوتریس کی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے دوران گفتگو مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سیکرٹری جنرل کے اصولی عزم کو سراہا اور مؤثر، جامع اور نمائندہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کثیرالجہتی نظام کو اہم چیلنجز درپیش ہیں، اقوام متحدہ کا مؤثر کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے، یو این میں اصلاحات ترقی پذیر ممالک کی ترجیحات کے مطابق ہونی چاہئیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں پاکستان کا کردارکو اجاگر کیا اور تنازعات کے حل اور کشیدگی کی روک تھام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی کو واحد قابلِ عمل راستہ قرار دیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو  وزیراعظم نے تنازع کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر التوا میں رکھنے کا بھارت کا فیصلہ کسی قانونی بنیاد کا حامل نہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان سے دہشت گردی اور افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش ظاہر کی اور ان کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے قیام کےحق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ امن منصوبے اور یو این سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کو سراہا اور یو این امن مشنز میں پاکستان کے اہم کردار کو بھی سراہا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں