راولپنڈی: مقتولہ حنا جاوید کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی، ذرائع

اسکرین گریب / جیو نیوز
اسکرین گریب / جیو نیوز 

حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول ہوگئی، پنجاب حکومت کی بنائی ہائی پاورڈ کمیٹی نے ڈی این اے رپورٹ کا جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیٹی کی مقتولہ کے اہلخانہ سے پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی، ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ ملاقات میں موجود تھے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) انویسٹیگیشن سیف اللہ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

مقتولہ کے بھائی فہد جاوید، وکیل شاہ خاور، اہلخانہ کے دیگر افراد تحقیقاتی کمیٹی سے ملے، حنا جاوید کے اہلخانہ نے ہائی پاورڈ کمیٹی کے سامنے اپنے تحفظات رکھ دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطح کمیٹی کو حنا جاوید قتل کیس کی دیگر فارنزک رپورٹس کا انتظار ہے، دیگر فارنزک رپورٹس ملنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا، تفتیشی ٹیم میں ہومو سائیڈ انویسٹیگیشن یونٹ کے انسپکٹر افتخار کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ نے اہلخانہ کو غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی، ہائی پاورڈ کمیٹی نے دیگر فارنزک رپورٹس جلد حاصل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

ہائی پاورڈ تحقیقاتی کمیٹی نے آج جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا، ڈی این اے رپورٹ کے بعد دیگر شواہد اور فارنزک رپورٹس کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے، حنا جاوید قتل کیس میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حنا جاوید کو 20 اگست کو ان کے گھر میں تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا، حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں