خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمراور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ فائل فوٹو/ ایکس
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمراور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ فائل فوٹو/ ایکس 

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں ہونے والے اہم اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر اور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں کے پی کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا میں عوام کے تحفظ کے لیے اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی تجویز اور آئین کے آرٹیکل 232 سے 234 کے تحت مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں