چارسدہ: پی ٹی آئی رہنما اسد خان کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، بھائی حسن خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد خان کے بھائی حسن خان کا کہنا ہے کہ میرے بھائی کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔
حسن خان کا کہنا ہے کہ صبح سوا 5 بجے نامعلوم نقاب پوشوں نے اسد خان کو گھر سے اغوا کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نادیہ خٹک نے کہا کہ ہم اسد خان کے گھر مہمان تھے، 10مسلح نقاب پوش کمرے میں آئے، مجھ سے میری چیزوں کے بارے میں پوچھا، مسلح نقاب پوش مجھے کمرے سے اٹھا کر لے گئے۔
نادیہ خٹک نے کہا کہ مجھے اسد خان کے ساتھ گاڑی میں بٹھایا گیا، راستے میں گاڑی روک کر مجھے چھوڑ دیا گیا۔
Load/Hide Comments




