پاکستان میں نئے صوبوں کا معاملہ عالمی فورم کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوگیا، حق میں دلائل دیے گئے

ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ پر شائع مضمون میں پاکستان میں نئے صوبوں کی ممکنہ تشکیل، اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسیع انتظامی اصلاحات کے حق میں دلائل دیے گئے۔

بلغاریہ کے سفارتکار کی رائے پر مبنی مضمون میں پاکستان کے صوبائی نظام کی تشکیلِ نو کو بہتر حکمرانی کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا، بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اصلاحات ضروری قرار دی گئیں۔

مضمون کے مطابق چھوٹے صوبوں سے حکمرانی بہتر ہوسکتی ہے، پاکستان میں اختیارات صوبائی دارالحکومتوں سے آگے نچلی سطح تک منتقل کرنا ضروری ہے۔

مضمون میں پاکستان کے 16 اور 20 انتظامی یونٹس یا صوبوں کے خاکے بھی پیش کیے گئے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان شیخ نے ردعمل میں کہا مضمون کو ادارے کی باضابطہ پالیسی یا تحقیقی رپورٹ قرار دینا درست نہیں، یہ ایک انفرادی رائے پر مبنی مضمون ہے، انتظامی ڈھانچے سے متعلق بحث کو مکمل تناظر، مضبوط بلدیاتی نظام اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے اصولوں کے تحت دیکھا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
October 2026
M T W T F S S
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں