حافظ نعیم نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ یہ مسائل کا حل نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ واضح ہوچکا فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ یہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا آج تک جمہوریت دشمنی کا یہ سفر جاری ہے۔
Load/Hide Comments




