خیبر پختونخوا کے 30 ڈاکٹر ملازمت سے فارغ
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی برطرفی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے، ڈاکٹرز جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور غیرقانونی تقرریوں کے الزامات پر برطرف کیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق ڈاکٹروں کی وضاحتوں، پیش کردہ شواہد، انکوائری رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا، تمام ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، سماعت کا موقع دینے کے بعد کارروائی کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق برطرف کیے گئے ڈاکٹروں سے سرکاری واجبات کی وصولی بھی کی جائے گی، برطرف کیے گئے ڈاکٹرز خیبرپختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔
Load/Hide Comments




