عابد شیر علی کا بانی پی ٹی آئی کی تصویر سینیٹ میں لانے پر اعتراض

سینیٹر عابد شیر علی : فوٹو/ سینیٹ
سینیٹر عابد شیر علی : فوٹو/ سینیٹ 

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عابد شیر علی نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایوان میں لانے پر اعتراض کردیا۔

سینیٹ میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد پیش کردی گئی، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قرارداد کی مخالفت کی۔

 سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ ایک مجرم کی تصویر کیسے ایوان میں یہ لگا سکتے ہیں، جس پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے جواب دیا کہ آپ ہمارے دل سے کیسے نکالیں گے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں، میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کا علاج چاہتا ہوں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں