ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے بند کرنے کے احکامات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شیشہ کیفے کے خلاف کارروائیوں کا حکم دے دیا، سیکٹر ای الیوان میں 4 شیشہ کیفے سیل کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کیفے مالکان کو جاری این او سی منسوخ کردیے گئے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے احکامات جاری کردیے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔

عدالت نے شیشہ کیفیز کو پہلے سے دیے گئے این او سیز واپس لینے کا حکم دے دیا، جبکہ کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں