کراچی: زیب النساء اسٹریٹ پر تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ کیخلاف آپریشن، 12 افراد گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے صدر کی زیب النساء اسٹریٹ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی پارکنگ مافیا کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ہاظم بنگوار کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ مافیا کے 12 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ ایکشن نہ لینے پر ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس کو بھی وارننگ دلوائی۔

ہاظم بنگوار نے کہا کہ تجاوزات کا سامان تین ٹرکوں میں ضبط کیا گیا۔ صدر زیب النسا اسٹریٹ شہر کی سب سے مصروف سڑک ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اب غیرقانونی پارکنگ کی گئی تو ٹریفک پولیس والوں کیخلاف بھی ایکشن ہوگا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں