لاہور، ٹریلر آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، 3 افراد جاں بحق

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں علامہ اقبال روڈ پر ٹریلر آگے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر کے نیچے دبی گاڑی کو نکال لیا، گاڑی کاٹ کر 3 لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی سے خاتون، مرد اور ایک بچے کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں