گلشن حدید میں 5 افراد کی موت: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس حکام کو موصول

گلشن حدید میں 5 افراد کی موت: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس حکام کو موصول

گلشن حدید کراچی میں 5 افراد کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹس پولیس حکام کو موصول ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ شاہزیب کو سر پر بائیں جانب سے گولی لگی اور دائیں طرف سے باہر نکلی جبکہ اس کی اہلیہ صبا کو سر پر دائیں جانب سے گولی لگی اور بائیں جانب سے باہر نکلی۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے پولیس کو گولیوں کے 3 خول ملے تھے، شاہزیب اور بہن شمائلہ کے ہاتھوں سے بھی گن پاؤڈر کے سیمپلز لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق شاہزیب کی بہن شمائلہ کی لاش سے بھی سیمپلز لیے گئے، منہ سے جھاگ نکل رہے تھے، دونوں بچوں کےمنہ سے بھی جھاگ نکل رہے تھے، سیمپلز لیبارٹری بھیج دیے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہزیب کی بہن اور بیٹیوں کے مختلف اعضا کے سیمپلز کی رپورٹ سے وجہ موت معلوم ہوسکے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں