ایمان مزاری، ہادی علی کیس، اسٹیٹ کونسل کے ناموں کی فہرست طلب
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کو خط لکھتے ہوئے اسٹیٹ کونسل کے ناموں کی فہرست طلب کرلی ہے۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کےخط میں کہا گیا کہ ایمان اور ہادی علی کے وکلا کی جانب سے گواہان پر جرح نہیں کی جا رہی، ایڈووکیٹ جنرل کل عدالت میں اسٹیٹ کونسل کے پینل کی فہرست فراہم کریں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ایمان اور ہادی کے وکلاء کی جانب سے جرح نہ کرنے پر اسٹیٹ کونسل جرح کرے گا۔
خط میں یہ بھی کہا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف پراسیکیوشن کے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
عدالت نے کل پراسیکیوشن کے تمام گواہان کو اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔
Load/Hide Comments




