پیوٹن یوکرین اور امریکہ کیساتھ سہ فریقی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

پیوٹن یوکرین اور امریکہ کیساتھ سہ فریقی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند

ماسکو( نیوز ڈیسک)روسی صدر پیوٹن نے یوکرین اور امریکہ کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔کریملن نے بدھ کے روز بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر ییوٹن، امریکا کی ثالثی میں یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو اگلے ماہ دوبارہ شروع کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں،یہ پیش رفت امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے ساتھ پیوٹن کی ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کے سب سے خونی تنازع کو روکنے کیلئےامریکا کی تازہ ترین کوششوں کا حصہ ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ کے شاہی محل میں ہونے والے ان مذاکرات کا آغاز روس کی جانب سے خیر سگالی کے ایک اقدام سے ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں