صدر آصف زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کہا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صدر مملکت آصف علی زرداری جرمنی کے سرکاری دورے پر برلن روانہ ہوگئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایئر پورٹ پر انھیں الوداع کہا۔

ایوان صدر اسلام آباد کے مطابق صدر مملکت یہ دورہ جرمنی کے صدر کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ 

صدر زرداری کا دورہ جرمنی 23 سال بعد کسی بھی پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ ہوگا۔ 

رواں برس پاکستان اور جرمنی سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔ 

صدر مملکت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ جرمن صدر اور حکومتی عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی وعالمی صورتحال اور معاشی وتجارتی تعاون پر بات ہوگی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں