ناروے میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرانے کیلئے 24 گھنٹے خدمت کو تیار ہیں، سفیر پاکستان

ناروے میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرانے کیلئے 24 گھنٹے خدمت کو تیار ہیں، سفیر پاکستان

ناروے میں پاکستانی کے سفیر عاصم علی خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ہنگامی مسائل میں سفارت خانہ 24 گھنٹے ان کی خدمت کے لیے تیار ہے، ناروے پاکستان کے لیے ایک اہم ملک ہے دونوں ملکوں کے تعلقات درینہ اور دوستانہ ہے۔ 

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ایک دوست ملک میں آنا اور پاکستان کی نمائندگی کرنا بہت ہی اہمیت کا حامل ہے، اس سے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ انھوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ ناروے بہت ترقی یافتہ ملک ہے یہاں پر ٹیکنالوجی انویشن ڈیجیٹل اور بہت زیادہ ایڈوانس ہے اور پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر پچھلے چند سالوں سے بہت ترقی کر رہا ہے۔ یہ ہفتہ اوسلو انوویشن ویک کا ہے، مختلف پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں بھی اسی انوویشن ویک میں شرکت کے لیے ناروے آئی ہوئی ہیں اور اسی سلسلے میں ناروے کی پارلیمنٹ میں پاکستانی پارلیمنٹرین نے پاکستان فرینڈشپ گروپ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

اور اس کے علاوہ پاکستان سے آئے ہوئے آئی ٹی سافٹ وئیر نمائندوں نے سفارتخانہ پاکستان ناروے میں مجھ سے ملاقات کی اور یہ بات زیر بحث آئی کہ کس طریقے سے آئی ٹی سیکٹر میں ناروے اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان تعلقات کو بڑھایا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پی آئی اے سے رابطے ہیں دو ہفتے پہلے پی آئی اے کا ڈیلیگیشن ناروے آیا تھا انہوں نے شمالی بحر اوقیانوس سے دو جہاز لیز پر لیے ہیں اور وہ جہاز یو کے اور پاکستانی سیکٹر میں پر استعمال ہوں گے لیکن ڈائریکٹ فلائٹ کی پوری کوشش کر رہے ہیں، نہ صرف پی آئی اے بلکہ پاکستان اور دنیا کی دیگر ایئر لائن بھی پاکستان اور ناروے کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن کو شروع کر سکتی ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی کا ٹیلی فون کے ذریعے سفارت خانہ رابطہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا ہم اس پر کام کر رہے ہیں، لوگوں سے گزارش کی کہ ہماری نان ایمرجنسی رابطے کا ذریعہ ای میل ہے جو لوگ ای میل کر سکتے ہیں میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ ای میل کرے ہم 48 گھنٹوں میں جواب دیں گے۔

انہوں نے پاکستانی کمیونٹیز آرگنائزیشن سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنی طرف سے ہمیں ایک رضاکار دیں جن کو ہم ایپ کے ذریعے کمیونٹی مسائل کی ٹریننگ دیں گے تاکہ وہ کمیونٹی کمپیوٹر ناخواندہ افراد کے جو مسائل ہیں وہ انھیں حل کرانے میں مدد کر سکیں۔

ناروے میں پاکستانیوں کے مسائل حل کرانے کیلئے 24 گھنٹے خدمت کو تیار ہیں، سفیر پاکستان

علاوہ ازیں سفیر عاصم علی خان نے اوسلو میں پاکستان کے سفارت خانے میں ’اوسلو انوویشن ویک 2026‘ میں شرکت کے لیے ناروے کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیک کمپنیوں کے نمائندوں کے اعزاز میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں