بیرسٹر گوہر کا خیبر پختونخوا کابینہ سے متعلق اعلامیہ

بیرسٹر گوہر کا خیبر پختونخوا کابینہ سے متعلق اعلامیہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا کابینہ سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبائی آرگنائزیشن جنید اکبر کی صدارت میں کام جاری رکھے گی، اگلے حکم تک صوبائی کابینہ اور تنظیمی ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق جنید اکبر کی عدم موجودگی میں سینیٹر نور الحق قادری اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ سینئر نائب صدر کی عدم موجودگی میں علی اصغر اجلاس بلانے اور صدارت کے مجاز ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق علی اصغر خان پارٹی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے انتظامی امور کے ذمہ دار ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں