پیسکو کے ہائی لاس ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کرنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف اختر حمید خان نے ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور میں ایک بیان کے ذریعے انہوں نے ہدایت جاری کی ہے کہ جن ٹرانسفارمرز پر بجلی چوری زیادہ ہے یا بل ادا نہیں کیے جاتے ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔

اختر حمید خان کا کہنا ہے کہ ہائی لاس ٹرانسفارمرز کا اثر فیڈرز پر پڑتا ہے، جس سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔

پیسکو کے مطابق گزشتہ روز 1 کروڑ 20 لاکھ بقایا جات کی مد میں 4 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سرکل میں 11 ٹرانسفارمرز پر 2 کروڑ 10 لاکھ کے بقایا جات پر بجلی منقطع کر دی گئی، جبکہ شانگلہ، تیمر گراہ اور دیر میں بھی متعدد ہائی لاسز ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں